مالاکنڈ؛ معذور شخص چارپائی پر عمران خان کو ووٹ دینے پہنچ گیا

ویب ڈیسک: مالاکنڈ میں ایک معذور شخص چارپائی پر عمران خان کو ووٹ دینے پہنچ گیا۔
مالاکنڈ میں عمران خان کو ووٹ دینے کے لیے آنے والے شخص کا کہنا تھا کہ "مجھے رات سے بے چینی تھی کہ میں صبح عمران خان کی امانت انہیں کیسے دو گا "۔ 

ایسے جذبے کو کوئی دنیا کی طاقت اور دھاندلی شکست نہیں دے سکتی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو عام انتخابات سے پہلے انتخابی نشان بلے سے محروم  کر دیا  گیا تھا  تا ہم کارکنوں کی بڑی تعداد اب بھی  اس پارٹی کے نامزد کردہ آزاد امیدواران کی جیت کیلئے پر عزم ہیں اور ان کی جیت کو عمران خان کی جیت سمجھتے ہیں ۔