پی پی146میں ن لیگ کے دفتر کے باہر 2 سیاسی جماعتوں میں جھڑپ

پی پی146میں ن لیگ کے دفتر کے باہر 2 سیاسی جماعتوں میں جھڑپ

سٹی42:لاہور کی سبزی منڈی پی پی146 میں ن لیگ کے دفتر کے باہر 2 سیاسی جماعتوں میں جھڑپ،دونوں پارٹیوں کےکارکنان کی جانب سے نعرےبازی اورتلخ کلامی جاری۔

مخالف پارٹی کے کار کنان کی جانب سے مسلم لیگ  ن کے دفاتر میں توڑپھوڑ کی،کارکنان نے کرسیاں اور میز توڑ دیئے اور وہاں پر لگا ہوا کیمپ بھی اکھاڑ دیا۔دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان آپس میں الجھ پڑے،لاٹھیوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کرکے ایک دوسرے کہ زخمی کردیا جبکہ دوسری جانب پولیس نے موقع پرپہنچ کرسیاسی کارکنوں کوپکڑ لیا۔
پولیس نے بتایا کہ جھڑپ کےدوران خواتین سمیت بچےزخمی ہوگئے ہیں۔