ویب ڈیسک : ملک کے کئی علاقوں میں پیٹرول اور ڈیزل کے مصنوعی بحران پراوگرا نے چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری کارروائی کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے کہاہے کہ مارکیٹ میں مصنوعی بحران پیدا کرنےوالوں کی فہرست فراہم کردی ،مصنوعی بحران میں مارکیٹ انٹیلی جنس کے ذریعے فہرستیں مرتب کی گئیں ،پنجاب میں واقع غیرقانونی سٹوریج اور گوداموں پر چھاپوں کی ہدایت کردی ۔
اوگرا کاکہناہے کہ صوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی،اوگرا نے سٹوریجز کو چیک کرنے کیلئے انفورسمنٹ ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں۔