ڈیرہ غازی خان؛ سگی خالہ نے 3 معصوم بچوں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

ڈیرہ غازی خان؛ سگی خالہ نے 3 معصوم بچوں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ڈیرہ غازی خان میں  سگی خالہ نے تین معصوم بچوں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔

ڈی جی خان کے تھانہ صدر  کی حدود میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، سگی خالہ نے پہلے تیینوں بچوں پر چھریوں سے  وار کیے اور بعد میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،ریسکیو نے متاثرہ بچوں کو علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا،متاثرہ بچوں میں 2 سالہ رضوان، 8 سالہ مصباح، چار سالہ عرفان شامل ہیں۔

 ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح نامی متاثرہ بچی 80 فیصد جھلس چکی ہے،متاثرہ بچی کو علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سے نشتر ہسپتال برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔