ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا, محکمہ موسمیات نے کل اور پرسوں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہونے کے امکانات ہیں، شہر میں ہلکی ہوائوں کیساتھ سورج نے بھی کرنیں بکھیرنا شروع کر دی ہیں، مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، لاہور کا  کم سے کم درجہ حرارت 10 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈرہنے کا امکان ہے۔

دوسری طرف شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 210ریکارڈ کی گئی ہے، کوٹ لکھپت میں آلودگی کی شرح247، فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح آلودگی 219ریکارڈ کی گئی ہے، اسی طرح شہر کےدیگر علاقوں میں آلودگی کی شرح مختلف ریکارڈ کی گئی ہے۔