پی ایس ایل 8 کے آفیشل ترانے کے گلوکار کون؟ نام سامنے آگئے

پی ایس ایل 8 کے آفیشل ترانے کے گلوکار کون؟ نام سامنے آگئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 8 کے ترانے کے گلوکار کون ہیں؟ نام سامنے آگئے۔

پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل 8 کا آفیشل ترانہ معروف گلوکار عاصم اظہر، شائے گِل اور فارس شفیع نےگایا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 8 کا ترانہ عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے، پی ایس ایل 8 کےآفیشل ترانے کو ایک دو روز میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 8 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔کمنٹری پینل میں سائمن ڈول، ایلن ولکنز، وقار یونس، ڈینی موریسن، عروج ممتاز، بازید خان، نک نائٹ، ثناء میر اور ڈیرن گنگا  پینل کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ کمنٹری پینل میں مارک بوچر، ڈومینک کارک، ورنن فلینڈر، سکندر بخت، مرینہ اقبال اور طارق سعید بھی شامل ہیں۔

پی ایس ایل 8 کے لیے پریزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس شامل ہیں۔پی سی بی نے پی ایس ایل کمنڑی پینل میں رمیز راجہ کا نام شامل نہیں کیا۔