لتا منگیشکر کتنی مالیت کے اثاثے چھوڑ کرگئیں؟جان کر حیرت کی انتہا نہ رہیگی  

Singer
کیپشن: Lata Mangeshkar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لتا منگیشکر نے اپنے 7 دہائیوں پر محیط کیریئر کے دوران کئی زبانوں میں 30 ہزار سے زائد گانے گائے تھے۔

لتا منگیشکر کی ماہانہ آمدنی تقریباً 40 لاکھ روپے تھی جو انہیں گانوں کی رئیلٹی کی صورت میں ملتے تھے،بھارتی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کے پاس ایک بوئیک، کرسلر اور مرسیڈیز جیسی لگژری گاڑیاں تھیں۔

  بھارتی میڈیا نے مختلف رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لتا منگیشکر کے کل کی اثاثوں کی مالیت 360 کروڑ بتائی گئی تو کچھ میں 108 سے 105 کروڑ کا ذکر ملتا ہے۔

 لتا منگیشکر کے پاس کاروں کا بھی بڑا کلیکشن تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدا میں ہی شیورلیٹ خریدی، ان کے گیراج میں ایک بوئیک، کرسلر اور مرسیڈیز بھی تھی۔مرسیڈیز کے متعلق کہا جاتا ہے آنجہانی یش چوپڑا نے ’’ویر زارا‘‘ کے تمام گانوں پر فلم کی ریلیز کے دوران خود تحفے میں دی تھی۔

 خیال رہے کہ لتا منگیشکر  گزشتہ دنوں  92 برس کی عمر میں ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کرگئی تھیں، انہوں نے 13 سال کی عمر میں پہلے گانے سے 25 روپے کمائے تھے۔مالی آسودگی کے باوجود بھارتی گلوکارہ نے زندگی کے بارے میں اپنا رویہ نہیں بدلا وہ اپنے لائف سٹائل کے ساتھ آخری وقت تک جڑی رہیں۔