دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا کو نسا ہے ؟

music
کیپشن: music
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

wiانٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے دنیا بھر میں سرچ کی جانے والی چیزوں، گانوں، خبروں، فلموں، ڈراموں، شخصیات، اداکاروں اور مسائل کی فہرست جاری کردی۔

گوگل نے جہاں عالمی سطح پر تلاش کی جانے والی چیزوں، خبروں اور مسائل کی فہرست جاری کی ہے، وہیں گوگل نے پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کی فہرست بھی جاری کردی۔

  تاہم پاکستان کے لیے میوزک کی کیٹیگری میں اعزاز کی بات یہ ہوئی ہے کہ پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ دوسرے نمبر پر سرچ کیا گیا۔گوگل ٹرینڈز کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے 10 گانوں میں دسویں نمبر پر برنا بوائے کا ’لاسٹ لاسٹ’ گانا رہا، نویں نمبر پر ’ہیبٹ‘ گانا رہا۔

یوں ساتویں نمبر پر ہیری اسٹائل کا گانا ’ایز اٹ واز‘ رہا، چوتھے نمبر پر ’ساترو 2‘ گانا رہا جب کہ تیسرے نمبر پر گلوکار جوجی کا گانا ’گلمپس آف‘ رہا۔

 پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کا گانا ’پسوڑی‘ عالمی سطح پر تلاش کیے جانے والے 10 گانوں میں سے دوسرے نمبر پر رہا۔’پسوڑی‘ کو سب سے زیادہ پاکستان میں تلاش کیا گیا، دوسرے نمبر پر بھارت، تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش، چوتھے نمبر پر ماریشس جب کہ پانچویں نمبر پر سری لنکا میں تلاش کیا گیا۔

’پسوڑی‘ کو فروری 2022 میں ’کوک اسٹوڈیو 14‘ کے تحت جاری کیا گیا تھا، جسے اب تک تقریبا ساڑھے 400 کروڑ بار دیکھا جا چکا ہے۔اسی گانے پر دنیا بھر کے ٹک ٹاکرز اور گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس کی ویڈیوز بھی شیئر کرکے شہرت حاصل کی تھی۔