(عمر اسلم)نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ،روٹی کی قیمت 10سےبڑھا کر 12روپے کر دی گئی،نان کی قیمت 15سےبڑھا کر18روپے کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافہ پر روٹی اور نان کے نرخ بڑھان دیے گئے،نان بائی ایسوسی ایشن نے آج لاہور میں ہنگامی اجلاس بلا لیاجس میں روٹی10 سے 12 نان 15 سے 18 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،نان روٹی ایسوسی ایشن نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جبکہ اتوار سےنئی قیمتوں کا اطلاق کریں گے۔
نانبائی ایسوسی ایشن نے نان18روپے اور روٹی 12روپے کرنے کا فیصلہ پرمسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حکومت آٹے اور میدے پر ٹیکس کم کرے۔
پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے،نانبائی ایسوسی ایشن نے نان 18روپے اور روٹی 12روپے کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے،دن بدن بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے عوام کےلئے پہلے ہی دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے۔
ایسے حالات میں نان اور روٹی کی قیمت اضافہ غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے،:قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت آٹے اور میدے کی بوری پر ٹیکس میں کمی کرے،نانبائی ایسوسی ایشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔