سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے خاتون کے بالوں میں آگ گئی، ویڈیو دیکھیے

Birthday Ceremony fire
کیپشن: Birthday Ceremony fire
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں سالگرہ کی تقریب کے دوران خاتون کے بالوں میں آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اکثر چھوٹی سی لاپرواہی ایک بڑی مصیبت کھڑی کر دیتی ہیں،اس کا اندازہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے ہوا۔ امریکی ریاست یوٹاہ کے شہر اوگڈن میں سالگرہ کی تقریب  میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کیک کاٹنے کے دوران خاتون کے بالوں میں آگ لگ گئی ،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ34 سالہ اینا اوسٹر نامی خاتون جیسے ہی کیک کے قریب جاکر موم بتیاں بجھانے لگیں تو ان کے بالوں میں آگ لگ گئی اور ان کی بھنویں اور بال جھلس گئے، اچانک آگ لگنے سے تقریب میں موجود لوگوں نے چیخیں مارنا شروع کردیں۔

اینا نے اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آگ بجھانے میں ان کی مدد کی، واقعے میں اینا کو شدید چوٹیں نہیں آئیں لیکن ان کے بال اور بھنویں متاثر ہوئی ہیں۔