ہانیہ عامر کی ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

Hania Aamir
کیپشن: Hania Aamir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ (زین مدنی) اداکارہ ہانیہ عامر سے حد سے زیادہ مشابہت رکھنے والی لڑکی کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ خوبصورتی سے بھی لوگوں کو دیوانہ بنایا ہوا ہے، ہانیہ عامر نے فلم ''جانان'' کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب پراجیکٹس میں کام کیا جن میں ''تتلی''، ''عشقیہ''، انا''، نامعلوم افراد2'' اور ''پرواز ہے جنوں'' وغیرہ شامل ہیں۔

حال ہی میں ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی شائے ہولود کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جو کہ میک اپ آرٹسٹ ہے اور اس کا تعلق سوئیڈن سے ہے، شائے ہولود اور ہانیہ عامر کے درمیان حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین شائے ہولود اور ہانیہ عامر کی بے تحاشہ مماثلت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ پہلی نظر میں انہیں لگا یہ لڑکی شائے ہولود نہیں بلکہ ہانیہ عامر ہے۔

دوسری جانب پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو ’ایکسٹرا‘ قرار دے دیا۔عاصم اظہر کی جانب سے پنجاب کے شہر ملتان میں میوزک کنسرٹ کیا گیا۔اس کنسرٹ کے دوران  عاصم اظہر کی سابق گرل فرینڈ ہانیہ عامر کے نام کے خوب نعرے لگائے گئے۔عاصم اظہر نے پہلے اِن نعروں کو نظر انداز کیا اور بعد میں کنسرٹ میں موجود مداحوں سے کہا کہ ’دیکھو یار جو ایکسٹرا (اضافی) نام لے گا تو پھر مزہ نہہیں آئے گا۔