ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں اور جان نکل چکی ہے، 13دسمبر کاجلسہ ہر صورت ہوگا‘‘

’’حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں اور جان نکل چکی ہے، 13دسمبر کاجلسہ ہر صورت ہوگا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: مینار پاکستان میں پانی چھوڑنے کا معاملہ، مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاہےکہ حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں اور جان نکل چکی ہے تیرہ دسمبر کاجلسہ ہر صورت ہوگا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے جاری کردہ ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ  حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں اور جان نکل چکی ہے  تیرہ دسمبر کاجلسہ ہر صورت ہوگا  اور  پرویز رشید کا  ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر جلسہ روکنے کے لئے پانی چھوڑ کےاسے تالاب بنایا جا رہا ہے، ایک جلسہ سے خوفزدہ حکمرانوں کا چلو بھر پانی ہی ڈوبنے کے لئے کافی ہے۔


  نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ    حکومت تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان کے جلسہ سے خوفزدہ ہے، انھوں نےکہا کہ مینار پاکستان میں پانی چھوڑنا تابع دار خان کا خوف ہے کیونکہ حکومت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، تابع دار خان جانتا ہے کہ وہ جا رہا ہے اور انشااللہ جلسہ بھی ہوگا اور حکومت گھر بھی جائے گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer