ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کیلئے خوشخبری ، اب گھر بیٹھے گاڑیاں ٹرانسفر کراسکیں گے

شہریوں کیلئے خوشخبری ، اب گھر بیٹھے گاڑیاں ٹرانسفر کراسکیں گے
کیپشن: City42 - Vehicles Transfers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ): محکمہ ایکسائز کے چکر ختم، اب شہری گھر بیٹھے  اپنے نام پر گاڑیاں ٹرانسفر کروا سکیں گے۔ محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے ٹرانسفر کیلئے پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ ایکسائز نے اوپن لیٹر پر چلنے اور کئی ہاتھوں میں فروخت کے بعد بھی ٹرانسفر نہ کرانے والے مالکان سے ریونیو اکٹھا کرنے، شہریوں کی سہولت کے لیے خریدی ہوئی گاڑی کے گھر بیٹھ کر ٹرانسفر کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا۔

 ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا جائے گا۔ گاڑیوں  کی خریدوفروخت پر کمپنی بائیو میٹرک مشینوں سے ڈیٹا اکٹھا کر کے ایکسائز آفس سے ٹرانسفر کرا کر شہریوں کو گاڑی کی فائل اور رجسٹریشن بک گھر پہنچائی جائے گی۔ جس کے باعث شہریوں کو ٹرانسفر کیلئے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔ اس عمل سے مالکان کا بائیومیٹرک ڈیٹا موجود ہونے کے ساتھ ساتھ سسٹم بھی شفاف ہوگا۔ گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس کے ساتھ معمولی اضافی فیس مقرر کی جائے گی۔

ڈی جی اکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سمری تیار کر لی گئی ہے اور منظوری کے لیے جلد وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی جائے گی، جس پر منظوری کے بعد کام شروع کر دیا جائے گا۔