ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سوئمنگ کمپلیکس کی چار سال بعد سنی گئی

پنجاب سوئمنگ کمپلیکس کی چار سال بعد سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر رضا): پنجاب سوئمنگ کمپلیکس کی چار سال بعد سنی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اسی ماہ کمپلیکس کے افتتاح کا عندیہ دے دیا۔

چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پر پنجاب سوئمنگ کمپلیکس کی تصاویر اپ لوڈ کیں جس کے باعث امید جاگی کہ اس کمپلیکس کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔ تصاویر میں سوئمنگ پول کسی دلہن کی طرح نظر آیا۔

اس بین الاقوامی سوئمنگ کمپلیکس میں 50 اور 25 میٹر کے 2 سوئمنگ پول بنائے گئے ہیں جہاں سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈے پانی میں تیراکی ہو سکے گی، کمپلیکس میں سنوکر، بلیئرڈ، ٹیبل ٹینس اور فٹنس جم بھی بنایا گیا ہے، یہ سہولیات اس کمپلیکس کو پاکستان بھر میں ممتاز کرتی ہیں۔

پنجاب سوئمنگ کمپلیکس 45 کنال پر بننے والا عظیم الشان منصوبہ ہے جس کا افتتاح اس سے قبل تین مرتبہ موخر ہوچکا ہے لیکن اب کے ماہ لگتا ہے کہ اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کی تختی لگ جائے گی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں