ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی طویل علالت کے بعد 68 برس کی عمر میں ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع نے جارج میسی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ وہ زندگی کے آخری چند ماہ روزاریو کے ایک طبی مرکز اور اپنے گھر میں گزار رہے تھے، جہاں اہلخانہ ان کی دیکھ بھال کرتے رہے۔

جارج میسی نے لیونل میسی کے فٹبال کیریئر میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے بارسلونا میں میسی کے ابتدائی کیریئر کے دوران ان کا بھرپور ساتھ دیا اور کئی برس تک ان کے نمائندے کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

لیونل میسی ماضی میں اپنے والد کے حوالے سے بتا چکے ہیں کہ بچپن سے انہیں اپنے والد کی منظوری کی ضرورت محسوس ہوتی تھی اور وہ ہر میچ کے بعد اپنی کارکردگی کے بارے میں ان کی رائے ضرور لیتے تھے۔

میسی کے خاندان نے چند ماہ قبل جارج میسی کی صحت کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ طبی علاج کرا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جارج میسی کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبر نشر کرنے پر معروف ٹی وی پریزینٹر فلورینسیا پینا نے معذرت کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔