ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان کے گھر کے باہر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار چل بسا

سلمان خان کے گھر کے باہر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار چل بسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ گیلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر ڈیوٹی پر تعینات ممبئی پولیس کا کانسٹیبل گنیش رائٹے اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد چل بسا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گنیش رائٹے نے جمعے کی شام تقریباً 6 بجے دیگر پولیس اہلکاروں کو طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر خدشہ ہے کہ کانسٹیبل کو ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑا، تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد واضح ہوگی۔

یہ واقعہ سلمان خان کی سیکیورٹی کے لیے اضافی پولیس تعیناتی کے دوران پیش آیا۔ 2024 میں اداکار کے قریبی دوست اور سابق بھارتی وزیر بابا صدیق کے قتل کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی وائی پلس کیٹیگری میں بڑھا دی گئی تھی۔

سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کے معاملے پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں، جبکہ اپریل 2024 میں موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ بھی کی تھی۔