ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروائیکل کینسر سے بچاو کی ویکسینیشن مہم کا 15 ستمبر سے باقاعدہ آغاز کیا جائے گا؛ 8 ملین بچیوں کو ویکسینیشن لگے گی

سروائیکل کینسر سے بچاو کی ویکسینیشن مہم کا 15 ستمبر سے باقاعدہ آغاز کیا جائے گا؛ 8 ملین بچیوں کو ویکسینیشن لگے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ضلعی سطح پر ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے انتظامات کا  جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس  ہوا

تمام اضلاع سے سی ای او ہیلتھ  نے آن لائن شرکت کی ، ایڈیشنل سیکریٹریز ورٹیکل پروگرام، ٹیکنیکل اور ڈی جی ہیلتھ  ،ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر ثمرہ بھی موقع پر موجود  تھے ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ سروائیکل کینسر سے بچاو کی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر سے کیا جائے گا،مہم میں 9 سے 14 سال تک کی بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی، اجلاس میں 8 ملین بچیوں کو ویکسینیٹ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا 

خواجہ عمران نذیر  نے کہاوزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاو کی ویکسینیشن کی جائے گی، مریم نواز شریف کا حکم ہے کہ صوبے کی کوئی بھی بیٹی اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین سے محروم نہیں رہنی چائیے،ایچ پی وی ویکسین عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ اور مکمل محفوظ ہے، اسکولوں کے علاوہ مراکز صحت اور کلینک آن ویلز پر بھی ایچ پی وی ویکسین کی سہولت مفت دستیاب ہو، ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دے کرویکسینیشن مہم کی  مکمل نگرانی کی جائے، والدین بچیوں کو اس جان لیوا بیماری سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ گھر گھر جا کر ویکسینیشن کی ترغیب دیں ۔

 صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا وزیر اعلی پنجاب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتیں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کےلئے باقاعدہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچانے کےلئے باقاعدہ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، مہم کا دائرہ کار سرکاری سکولوں کے علاوہ پرائیویٹ سکولز اور مدرسہ تک پھیلایا بھی جائے، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں سکولوں میں جا کر  بچیوں کو ویکسین دیں گی،اس مہم سے نہ صرف سروائیکل کینسر بلکہ ایچ پی وی سے پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں سے بھی بچاو ممکن ہو گا، مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے اس مہم میں محکمہ ایجوکیشن سکولز اور ضلعی انتظامیہ کو بھی شامل کیا جائے، مہم کی 100 فیصد کامیابی کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ اور مربوط روابط یقینی بنائے جائیں، اساتذہ اور والدین کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے سیمینار اور آگاہی مہم شروع کئے جائیں،  آج کی بیٹی کل کی ماں  ہے، آئندہ نسل کی بہتری کے لئے اس کا صحتمند ہونا ضروری ہے۔