ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکبری منڈی میں دکاندار قتل

اکبری منڈی میں دکاندار قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اکبری گیٹ میں دکاندارکوقتل کردیاگیا۔

سوہنی نامی دکانداردکان پربیٹھاتھاکہ ملزمان نےفائرنگ کر دی،دکاندارکو علی نامی ملزمان نے10سےزائدگولیاں ماریں،دکاندارکو سر اور سینے میں گولیاں ماری گئیں
پولیس کے مطابق دکاندارزخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر دم توڑ گیا،پولیس نے لاش قبضے میں لےکرکارروائی شروع کر دی۔

ترجمان پولیس  کے مطابق اکبری گیٹ کا تاجر  55 سالہ فضل حسین عرف سوہنی پکوڑیاں والا قتل ہوگیا ، ملزم نے 55 سالہ شہری سے تلخ کلامی پر فائرنگ کی جسکو ہسپتال منتقل کیا جو جانبر نہ ہو سکا،اکبری گیٹ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں ،ایس پی سٹی کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل  دے دی گئی ۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں جلد قانون کی گرفت میں ہو گا،مزید تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔تاہم ابھی تک  وجہ قتل سامنے نہیں آسکی لیکن  شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دیرینہ دشمنی  یا  لین دین کا کوئی ایسا معاملہ ہے جس پر  ملزموں نے  تاجر  کو دس گولیاں  ماردیں