ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں دو ججز کو اہم ذمہ داریاں تفویض

لاہور ہائیکورٹ میں دو ججز کو اہم ذمہ داریاں تفویض
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں دو ججز کو اہم ذمہ داریاں تفویض ,دونوں ججز پہلی بار ڈویژن بنچز کی سربراہی کریں گے.

ہائیکورٹ میں عدالتی نظام کے تحت آئندہ ہفتے ایک اہم پیشرفت متوقع ہے، جس کے تحت جسٹس جواد ظفر اور جسٹس خالد اسحاق کو پہلی مرتبہ ڈویژن بنچز (دو رکنی بنچز) کی سربراہی سونپی گئی ہے۔ یہ تقرریاں ان ججز کیلئے نہ صرف ایک اعزاز ہیں، بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی سمجھی جا رہی ہیں، کیونکہ ڈویژن بنچز عام طور پر پیچیدہ اور اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرتے ہیں۔شیڈول کے مطابق، جسٹس جواد ظفر 11 سے 13 اگست تک فوجداری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرنیوالے ڈویژن بنچ کے سربراہ ہوں گے، جس میں جسٹس طارق محمود باجوہ بطور رکن شامل ہوں گے۔ یہ بنچ قتل، ، سنگین جرائم، اور فوجداری اپیلوں جیسے معاملات پر سماعت کرے گا۔دوسری جانب، جسٹس خالد اسحاق 11 سے 13 اگست تک سول مقدمات سننے والے ڈویژن بنچ کی قیادت کریں گے، جن کے ساتھ جسٹس سلطان محمود شریک جج ہوں گے۔ یہ بنچ جائیداد کے تنازعات، تجارتی معاہدات، ہرجانہ اور دیگر سول نوعیت کے معاملات پر سماعت کرے گا۔
 

Ansa Awais

Content Writer