ویب ڈیسک: اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنی دلکش شخصیت، بے ساختہ انداز اور خوشگوار طبیعت کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اس بار وہ جلوہ گر ہوئیں گلوکار عاصم اظہر کے پرجوش کنسرٹ میں، جو نہ صرف موسیقی کا زبردست مظاہرہ تھا بلکہ شوبز ستاروں کی چمک دمک سے بھی جگمگا اٹھا۔
ہانیہ عامر کو اس موقع پر اپنی قریبی دوست اور معروف اداکارہ یشما گل کے ہمراہ اسٹیج کے قریب رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ دونوں اداکاراؤں نے موسیقی کی دھنوں پر اس قدر پرُجوش انداز میں جھوم کر رقص کیا کہ دیکھنے والے بھی جھومنے پر مجبور ہو گئے۔ ان کی موجودگی نے محفل کو مزید رنگین اور جاندار بنا دیا۔
مداحوں نے ان حسین لمحات کو اپنے کیمروں میں قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جہاں ہانیہ کی کھلکھلاتی ہنسی، پر اعتماد انداز اور انرجی سے بھرپور موجودگی کو خوب سراہا گیا۔
کچھ صارفین نے تبصرہ کیا کہ ہانیہ کی موجودگی کسی بھی ایونٹ میں جان ڈال دیتی ہے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ دونوں دوست ایک دوسرے کی انرجی بڑھاتی ہیں اور یہ کنسرٹ اس کی بہترین مثال تھا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ہانیہ عامر نے کسی پبلک ایونٹ میں اپنی موجودگی سے ماحول کو ایکسٹرا اسپارک بخشا ہو مگر عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ان کی شرکت کو سوشل میڈیا پر خاص طور پر نمایاں اور ٹاپ ٹرینڈنگ لمحات میں شمار کیا جا رہا ہے۔