محسن نقوی کا بخارا کاٹن ٹیکسٹائل یونٹ  اور ایگرو کلسٹر کا دورہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن رض نقوی نے آج ازبکستان کے تاریخی شہر بخارا کا دورہ کیا، ان کے وفد کے ارکان بھی ان کے ساتھ تھے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپنے وفد کے ساتھ بخارا  ایگرو کلسٹر کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نےبخارا کاٹن ٹیکسٹائل یونٹ کا بھی دورہ کیا۔ بخارا ایگرو کلسٹر میں وفد کو کاٹن پروڈکشن، پروسیسنگ اور ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل پر بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے بخارا کاٹن ٹیکسٹائل یونٹ میں پروڈکشن، پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے عمل کا گہری دلچسپی سے مشاہدہ کیا۔