وزیر قانون پنجاب کا بھی پروٹوکول اور تنخواہ نہ لینے کا اعلان  

وزیر قانون،پنجاب،خرم شہزاد ورک،پروٹوکول،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر مال کے بعد وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے بھی پروٹوکول اور تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک کاکہناہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ اور ڈاکوؤں کا قلع قمع کرنے کیلئے پولیس کے عملے کی کمی ہے،جاتی امرا اور سابق وزرا کے گھروں پرسینکڑوں پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں،معاشی حالات کا تقاضا ہے کہ کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کی جائے۔