اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی ساتھیوں سمیت ہلاک

umar khalid khurasani
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں سمیت بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے، کالعدم ٹی ٹی پی نے تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل کے علاقے سراکئی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجےمیں گاڑی میں سوار کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈرعبد الولی عرف عمرخالد خراسانی 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

ٹی ٹی پی ترجمان نے ہلاکت کی تصدیق کردی، ہلاک ہونے والوں میں مفتی حسن اور حافظ دولت بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمر خالد خراسانی کا شمارٹی ٹی پی اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا، عمر خالد خراسانی اے پی ایس پشاور پر حملے کے ماسٹر مائنڈ بھی سمجھے جاتے تھے، ہلاک ہونے والوں میں مفتی حسن عمر خالد خراسانی کے داماد تھے۔