صبا قمر اور بلال سعید کیخلاف مقدمہ درج!

صبا قمر اور بلال سعید کیخلاف مقدمہ درج!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) مسجد وزیر خان میں وڈیو ریکارڈنگ کے معاملے پر  شہری نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔

پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن کے رہائشی شہری حسن علی نے درخواست تھانہ اقبال ٹاؤن میں جمع کرائی ہے. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کے صبا قمر اور بلال سعید کی طرف مسجد نے مسجد کا تقدس مجروح کیا. مذہبی جذبات مجروح کرنے پر اداکار اور اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کریں.چند روز قبل صبا قمر نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر وڈیو شیئر کی تھی جس پر شہریوں اور مذہبی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی گی. ادھر پولیس کا کہنا ہے کے درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی.

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  نے مسجد وزیر خان میں مبینہ طور پر گانے کی عکس بندی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف اور سیکرٹری اوقاف سے رپورٹ طلب کر لی، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسجد وزیر خان میں مبینہ طور پر گانے کی عکس بندی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف اور سیکرٹری اوقاف سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔جو بھی ذمہ دار ہو ، اس کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے ۔

وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ ایسا واقعہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ مسجد مقدس ترین مقام ہے کسی کو بھی مسجد کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔جو بھی ذمہ دار ہوا،وہ قانون کے تحت سزا سے بچ نہیں پائے گا ۔ مساجد کے تقدس پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer