مارکیٹس و بازار کھل گئے، پرانے اوقات بحال

مارکیٹس و بازار کھل گئے، پرانے اوقات بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مارکیٹس و بازار کے  پرانے اوقات بحال، تاجران کی اکثریت نے دوکانیں کھول لیں، انارکلی بازار میں تجارتی سرگرمیاں جاری وساری ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق مارکیٹس و بازار کے  پرانے اوقات بحال ہوگئے ہیں اور  تاجران کی اکثریت نے دوکانیں کھول لیں ہیں، انارکلی بازار میں تجارتی سرگرمیاں جاری وساری ہیں، عابد الیکٹرونکس مارکیٹ بھی مکمل کھلی ہے، اچھرہ بازار میں دوکانین کھلی گاہکوں کی آمدروفت جاری سینٹری، ہارڈ ویئر، ماربل و فرنیچر  کی مارکیٹس کھلی ہیں۔

 

 بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ بھی کھلی ہے، بلال گنج مارکیٹ مین بھی امور کاروبار کھلے ہیں، حفیظ سنٹر بھی مکمل طور پر کھلا ہے، اعظم کلاتھ مارکیٹ بھی مکمل کھلی ہے پاکستان کلاتھ مارکیٹ میں بھی کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں، میکلوڈ روڈ مارکیٹ میں بھی دوکانین کھل گیئں، ہال روڈ پر جزوی کاروبار کھلا ہے۔

انجمن تاجران کے قائدین خالد پرویز ،نعیم میر،اشرف بھٹی سمیت نے فیصلہ خوش آئند قرار دیدیا.تاجروں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹس وبازار 24 گھنٹے کھلنے کا نوٹیفکیشن جلدجاری کرے تاکہ اجر برادری سکون سے کاروبارکرسکے۔ 

 اس ک علاوہ 10اگست سے ہوٹلوں میں شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی۔ پبلک پارکس، ایکسپوہالز اوربیوٹی پارلر ز بھی 10جبکہ سیاحتی مقامات کل8اگست سے کھول دیئے جائیں گے۔ میٹروبس سروس بھی بحال کردی گئی۔ میٹروبس میں کھڑے ہوکرسفرکی اجازت نہیں ہوگی۔ائیرلائنز اورریلوے مکمل کام کرسکیں گے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer