ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی خواہش پوری ہوگئی

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی خواہش پوری ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی خواہش پوری ہوگئی،مانچسٹر میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران سابق کپتان نے اپنی تمنا کو پورا کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے تصویر بھی شئیر کیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سطان وسیم اکرم کی آرزو پوری ہوگئی،پاکستان کے سابق کپتان ان دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ مانچسٹر  میں ہیں جہاں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز جاری ہے، پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل شروع کرنے سے پہلے پانچ منٹ گھنٹی بجا کر کیا۔اس موقع پر سابق کپتان نےگھنٹی بجائی۔

 سابق کپتان وسیم اکرم کا کہناتھا کہ اولڈ ٹریفورڈ کی گھنٹی بجانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوز پہنے گھنٹی بجاتے ہوئے ایک تصویر شئیر کی اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ سے ہی یہ  گھنٹی بجانا چاہتا تھا اور اولڈٹریفورڈ میں یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

دوسری جانب لنکاشائر کرکٹ کلب کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ وسیم اکرم کی ویڈیو اور تصویر  شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ وسیم اکرم نے روایتی انداز میں 5 منٹ تک گھنٹی بجا کر کھیل کا آغاز کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer