پھل فروشوں،میڈیکل سٹورزمیں پلاسٹک بیگزکےاستعمال پر پابندی

پھل فروشوں،میڈیکل سٹورزمیں پلاسٹک بیگزکےاستعمال پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نےپھل فروشوں، میڈیکل سٹورز اورفارمیسیزمیں بھی پلاسٹک بیگزکےاستعمال پر پابندی عائد کر دی،محکمہ تحفظ ماحول کوعدالتی احکامات پرعملدرآمد کرانےکا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نےہارون لطیف کی درخواست پرعبوری تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نےمحکمہ تحفظ ماحول سےگوجرانوالہ،سیالکوٹ اور فیصل آباد میں پلاسٹک بیگزکےغلط استعمال پرجامع رپورٹ بھی طلب کرلی ہے،تحریری حکم کےمطابق محکمہ تحفظ ماحول پرچون کی دکانوں پربھی پلاسٹک بیگزکےاستعمال پر پابندی کے حکم پرعملددرآمد کرائے، میڈیکل سٹورز،پھل فروشوں اور پرچون دکانداروں کو پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کیلئے 2 ہفتےکا نوٹس دیا جائے۔

عدالت کا مزید کہناتھا کہ نوٹس کے بعد پابندی پرعمل نہ کرنےوالےدکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ڈی جی ماحولیات پلاسٹک بیگز پر پابندی کےحکم پرعملدرآمد کے لئے علاقائی افسران کواحکامات جاری کریں،وائس چیئرمین ایل ڈی اے کےمطابق نئےتعمیراتی و ترقیاتی پراجیکٹس میں ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہےکہ آئندہ سماعت پر ایل ڈی اے کے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف قواعد و ضوابط کی رپورٹ پیش کی جائے،کیس کی مزید سماعت 9 ستمبر کو ہوگی۔

واضح رہےکہ قبل ازیں ہائیکورٹ نے پلاسٹک بیگزکے استعمال پر پابندی عائد کی تھی اس سلسلے میں عدالت نے پولی تھین بیگز کا استعمال مکمل ترک کرنے کے لیے 2  ہفتوں کا وقت دیاتھا،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ پلاسٹک بوتلوں کا استعمال ختم کریں،جب کہ اگلے مرحلے میں پنجاب کے دوسرے شہروں میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی سے متعلق حکم جاری کریں گے۔

واٹر کمیشن کی جانب سے سید کمال حیدرایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کچھ شاپنگ سنٹرز عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کررہے، جسٹس شاہد کریم کا کہا جو عدالتی حکم پرعملدرآمد نہ کرے اسے تحفظ ماحولیاتی ایجنسی سیل کردے۔ تحفظ ماحول ایجنسی کے وکیل نے جواب دیا تمام ڈویژنل شہروں میں ای پی اے کے دفاتر قائم ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer