سٹی 42: وفاقی آئینی عدالت اور الیکشن کمیشن میں 9 اور 10 اپریل کو عدالتی کام نہیں ہوگا،وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کی کل کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی،چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر کل عدالتی کام معطل رہے گا۔
عدالتی عملہ گھر سے کام کرنے کا پابند ہوگا،وفاقی آئینی عدالت کی چاروں رجسٹریاں عدالتی اور انتظامی کام کیلئے کھلی رہیں گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بھی کل تعطیل کا اعلان کر دیا،اسسٹنٹ الیکشن کمشنر کی آسامی کے لیے نو اپریل کو ہونے والے انٹرویوز ملتوی کر دیے گئے،نو اپریل کے امیدواروں کے لیے انٹرویو کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
