ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا موٹر سائیکل مالکان کو بڑا ریلیف دینےکا فیصلہ

حکومت کا موٹر سائیکل مالکان کو بڑا ریلیف دینےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:حکومتِ پنجاب نے موٹر سائیکل مالکان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ٹرانسفر فیس کے ساتھ دیگر رجسٹریشن چارجز بھی معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق موٹر سائیکل کی ملکیت کی منتقلی پر نہ صرف ٹرانسفر فیس بلکہ اضافی چارجز بھی وصول نہیں کیے جائیں گے۔ اس میں ایڈیشنل رجسٹریشن مارک فیس (1000 روپے) اور سمارٹ کارڈ فیس (1300 روپے) بھی شامل ہیں، جو مکمل طور پر معاف کر دی گئی ہیں۔

یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کے لیے اعلان کردہ فیول سبسڈی اسکیم کے تحت کیا گیا ہے، جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے موٹر سائیکل کا اپنے نام پر رجسٹر ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اسی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز پنجاب نے ٹرانسفر فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

حکومت کے مطابق اس فیصلے سے عوام کو تقریباً 20 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، جس کا بوجھ محکمہ ایکسائز خود برداشت کرے گا۔ شہری اس رعایت سے 6 اپریل سے 5 مئی 2026 تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق یہ رعایت لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس پر لاگو نہیں ہوگی، تاہم ٹرانسفر فیس اور دیگر رجسٹریشن چارجز بدستور معاف رہیں گے، جس سے شہریوں کو اپنی گاڑیوں کی ملکیت منتقل کرنے میں آسانی حاصل ہوگی۔