ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں جمہوریہ ترکی کی آئینی عدالت کے ججز کے اعزاز میں ظہرانہ

لاہور ہائیکورٹ میں جمہوریہ ترکی کی آئینی عدالت کے ججز کے اعزاز میں ظہرانہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں جمہوریہ ترکی کی آئینی عدالت کے ججز کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ظہرانے کا اہتمام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور لاہور ہائیکورٹ کے معزز ججز کی جانب سے کیا گیا، جس میں ترک عدالتی وفد سمیت اعلیٰ عدالتی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں جمہوریہ ترکی کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا کی قیادت میں آنے والے وفد نے شرکت کی ،ترکی کے جسٹس رڈوان گلیک، جسٹس ریکائی اکیل اور جسٹس مرات ازکلی شامل تھے۔ اس کے علاوہ ترکی کی آئینی عدالت کے چیف نمائندہ جج ڈاکٹر عبداللہ سلک بھی وفد کا حصہ تھے۔ وفد میں رپورٹر جج گیزم سیرن ڈیمیر کوسر اور ڈاکٹر اوزگ یوکیا روم بھی شامل تھے۔اس موقع پر دونوں ممالک کے عدالتی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی تجربات سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ ترک وفد نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کی شاندار میزبانی کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قیادت کی تعریف کی۔ ترک ججز نے لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت اور اس کے وقار کو بھی سراہا۔

تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے معزز ججز بھی شریک ہوئے جن میں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس شاہد کریم، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر، جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس ملک محمد اویس خالد سمیت دیگر ججز موجود تھے۔تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں دونوں ممالک کے عدالتی نمائندوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور ترکی کے درمیان عدالتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Ansa Awais

Content Writer