ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اشرف خان :عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور عام صارفین دونوں کی دلچسپی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بازار میں سونے کی قیمت 157 ڈالر اضافے کے بعد 4814 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں ایک تولہ سونا 15 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں ایک تولہ چاندی 440 روپے مہنگی ہو کر 8184 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر طلب میں اضافہ اور مارکیٹ کے بدلتے رجحانات اس اضافے کی بنیادی وجہ ہیں، جس کا اثر مقامی بازاروں میں بھی صاف نظر آ رہا ہے۔

سرمایہ کاروں اور تاجروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس وقت مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لیں تاکہ خرید و فروخت کے فیصلے درست بنیادوں پر کیے جا سکیں۔