ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہ پاکستانی اداکار اور اداکارائیں جن کی دولت کئی ملین ڈالرز ہے

وہ پاکستانی اداکار اور اداکارائیں جن کی دولت کئی ملین ڈالرز ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: آج کل کے پاکستانی اداکار اپنے سینئر اداکاروں کے مقابلے میں مالی طور پر زیادہ مستحکم ہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے معاوضے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنی دولت کو سمجھداری سے کاروبار میں لگایا ہے۔

 پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں تقریباً تمام موجودہ اداکاروں کی مجموعی دولت ملینز میں ہے، لیکن چند ایسے ہیں جن کی دولت اس سے کہیں زیادہ ہے، ان میں سے اکثر کاروباری شخصیات یا پروڈکشن ہاؤسز کے مالک ہیں یا دیگر کاروبار میں متحرک ہیں۔ 

پاکستان کے 5 امیر ترین اداکاروں کی فہرست  ترتیب دی گئی ہے جس میں اُنکی کل آمدنی کا ذکر کیا گیا ہے۔

 1- ہمایوں سعید 

ڈراموں کے علاوہ انہوں نے فلم انڈسٹری کو کامیاب فلموں سے بھی مالا مال کیا جن میں 'جوانی پھر نہیں آنی' ، پنجاب نہیں جاؤنگی' ، 'لندن نہیں جاؤنگا' و دیگر شامل ہیں، انہوں نے اب تک سب سے زیادہ کامیاب پراجیکٹس دیے ہیں، اداکار نے اپنے کریئر کا آغاز پروڈیوسر کے طور پر کیا اور آج وہ ایک بڑے پروڈکشن ہاؤس کے مالک ہیں، وہ 'سکس سگما پلس' پروڈکشنز کے سی ای او ہیں جو کامیاب ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی پروڈکشن کر رہا ہے۔ 

ہمایوں سعید کی مجموعی دولت تقریباً 50 ملین ڈالرز( تقریباً 1ہزار 380 کروڑ )پاکستانی روپے ہے، وہ اس وقت پاکستان کے میگا بجٹ ڈرامہ سیریل اور فلم پروڈیوس کر رہے ہیں جو عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی ہیں۔

2۔ شان شاہد
 رپورٹس کے مطابق شان شاہد ایک پراجیکٹ کے لیے ایک سو کروڑ روپے اور اس سے زیادہ معاوضے لیتے ہیں۔ ان کی مجموعی دولت تقریباً 20 ملین ڈالرز ہے۔

3۔ مایا علی

اداکارہ  مایا علی پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کی سب سے اثر انداز اور امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں اور وہ برانڈ اینڈورسیمنٹ کے لیے سب سے زیادہ مانگ والی ماڈلز میں شمار کی جاتی ہیں، وہ 'مایا پریٹ' کے نام سے ایک لباس کے برانڈ کی مالکن بھی ہیں،  رپورٹ کے مطابق ان کی مجموعی دولت 15 ملین ڈالرز ہے۔

4۔ ماہرہ خان
حالیہ برسوں میں ماہرہ خان نے پاکستان کے کئی میگا بجٹ پراجیکٹس میں کام کیا ہے۔ وہ کئی بین الاقوامی برانڈز کی اینڈورسر بھی ہیں، ان کی مجموعی دولت 5 ملین ڈالرز سے 8 ملین ڈالرز کے درمیان ہے۔

5۔ فواد خان 

فواد خان زیادہ معاوضے والے پراجیکٹس میں بھی کام کر چکے ہیں جن میں سے ایک 'برزخ' اور 'دا لیجنڈز آف مولا جٹ' شامل ہیں، فواد خان کی اہلیہ بھی ایک لباس کا برانڈ چلاتی ہیں۔ ان کی دولت کا بیشتر حصہ بالی ووڈ یا دیگر بین الاقوامی پراجیکٹس سے آتا ہے۔ فواد خان کی دولت 5 ملین ڈالرز ہے۔