ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں قیدی نمبر 805 ہوں ، بانی پی آئی نے یہ نمبر دیا تھا: شاہ محمود قریشی

 میں قیدی نمبر 805 ہوں ، بانی پی آئی نے یہ نمبر دیا تھا: شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور پیشی کے موقع پر شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو، کہا کہ ہماری جماعت کی قیادت جو باہر ہے ان سے اپیل ہے برائے مہربانی جو جیل میں پڑے ہیں وہ آپکی طرف دیکھ رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میری دستبستہ استدعا ہے اتفاق رکھیے ، سلوک رکھیے اور جیل والوں کے لیے کوئی اقدام اٹھائیں، ایک دوسرے پر بیان بازی نہ کریں نقطہ چینی نہ کریں، جیل میں جو قیادت اور کارکن پڑے ہیں ان کے دل جلتے ہیں، نقطہ نظر مختلف ہو سکتا ہے احترام کے ساتھ برتاؤ کریں، اپنی صفحوں کے اندر یکجہتی رکھیں۔
میں قیدی نمبر 805 ہوں قیدی نمبر 805 کی یہ اپیل ہے، مجھے بانی پی ٹی آئی نے یہ نمبر 805 دیا تھا، میں بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان بھی ہوں، میں دیانتداری سے کہہ رہا ہوں جن کیسز میں ہم جیل میں ہیں میں ان میں ملوث نہیں ہوں، میں کسی سازش ، توڑپھوڑ یا واقع میں موجود نہیں تھا، میرے خلاف جو مقدمات بنے ہیں ان میں ایک ہی الزام ہے۔
میرے خلاف پنڈی میں 14 مقدمات ، ملتان میں 5 مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے، لاہور میں 14 مقدمات سے 8 میں ضمانت ہو گئی ہے باقی چھے مقدمات رہ گئے ہیں۔
میں ابھی اپیل کی ہے اس پر فوکس کر رہا ہوں۔

صحافی نے سوال کیا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی بارے کیا کہیں گے؟  جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں وزیر اعلی پنجاب کی کارکردگی پر خاموشی اختیار کروں گا، میرا کام آگ لگانا نہیں، بھجانا ہے۔