ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ، خلیجی ممالک اور ترکی کو خبردار کردیا

ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ، خلیجی ممالک اور ترکی کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایران نے اپنی مسلح افواج کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے  خلیجی ممالک اور ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ایران پر حملے میں امریکا کا ساتھ دیا یا اپنی فضائی حدود و اڈے استعمال کرنے دیے تو اسے دشمنی سمجھا جائے گا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے جن خلیجی ممالک کو ممکنہ نتائج سے خبردار کیا ہے ان میں عراق، کویت، امارات، قطر، ترکی اور بحرین شامل ہیں،ان ممالک کی حکومتوں کے ترجمانوں نے فوری طور پر تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا،ترکی کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ کسی انتباہ سے آگاہ نہیں ہے لیکن اس طرح کے پیغامات دوسرے چینلز کے ذریعے پہنچائے جا سکتے ہیں۔

 ایران نے امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے بجائے عمان کے ذریعے بالواسطہ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے ،ایران کے سینئر اہلکار نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ سیاسی تنازعات کے حل کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے بالواسطہ مذاکرات اہم ہیں، جبکہ روس بھی امریکی دھمکیوں کو ناقابلِ قبول قرار دے چکا ہے۔