ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کی ٹیم " چیمپئن آسٹریلیا " کس نے خرید لی ؛ حیران کن خبر

WCL, World League of Legends, Champion of Australia, Ajay Devgan, Punit Singh, Sher Punjab Dey, City42, Cricket Leagues
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سلیبریٹی کرکٹ لیگ میں پنجاب دے شیر کے مالک پونیت سنگھ نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم خرید لی.

"چیمپئین آسٹریلیا"  کو خرید  کے پونیت سنگھ نے ڈبلیو سی ایل میں قدم رکھ دیا ہے۔ ڈبلیو سی ایل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ ایک پریمیئر کرکٹ لیگ ہے جس کے شریک مالک بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن ہیں۔لیگ کے میچ  برمنگھم کے  ایجبسٹن گراﺅنڈ میں کھیلے جائیں گے جن میں توقع کی جا رہی ہے کہ شاندار کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ پونیت سنگھ کی ٹیم چیمپئن آسٹریلیا آئندہ سیزن میں زبردست کارکردگی دکھانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ٹیم میں شون مارش، بریٹ لی، ٹم پین اور بین کٹنگ جیسے وسیع تجربے کے حامل کھلاڑی شامل ہوں گے۔