ڈی آئی جی آپریشنز کا ویڈیو لنک اجلاس، سکیورٹی ونمازِ عید اجتماعات بارے تبادلہ خیال کیا

ڈی آئی جی آپریشنز کا ویڈیو لنک اجلاس، سکیورٹی ونمازِ عید اجتماعات بارے تبادلہ خیال کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا افسران سے ویڈیو لنک اجلاس، ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سکیورٹی ودیگر افسران اجلاس میں موجود جبکہ ڈویژنل ایس پیزکی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں چاند رات سکیورٹی ونمازِ عید اجتماعات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز  کا  پولیس افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ فیلڈ میں رہیں گے تو جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ممکن ہوپائے گی، رمضان کے آخری ایام اور عید کے دوران الرٹ ہوکر فرائض انجام دیں، اہم مارکیٹوں میں قائم ہیلپ ڈیسک پر خواتین پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائیں، پولیس افسران اپنے علاقوں میں آؤٹ رہیں، مارکیٹوں،بازاروں کی ڈیوٹی چیک کریں،  بنک ، شاپنگ مالز،مارکیٹوں کے اطراف پٹرولنگ بڑھائی جائے۔

سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ مخصوص اوقات کار میں جنرل ہولڈ اَپ کئے جائیں،وینٹیج پوائنٹس بنائیں،امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ، عید الفطر کے ایام میں سکیورٹی سخت ہو گی ، شہر کے 10 بڑے پارکوں میں بھی شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی، ریکارڈ یافتہ ملزمان کے قلع قمع کے لئے ضروری انسدادی اقدامات جاری رکھے جائیں،عید کی چھٹیوں میں پتنگ بازی کے انسداد کیلئے موثر میکانزم اپنایا جائے ، نمازِ عید کے موقع پر مساجدسمیت کھلے مقامات پر شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے، عبادت گاہوں اور کھلے مقامات کے گرد بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے،اہم شاہراؤں سمیت شہر بھر میں پیشہ ورگداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید ہدایات جاری کی کہ موٹر سائیکل سنیچنگ کے سدباب کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے، منشیات فروشوں،نشے کے عادی افراد کے خلاف بھرپورکارروائیاں کی جائیں، ڈولفن،پی آریو ودیگر پٹرولنگ ٹیموں مکمل نفری کے ساتھ آؤٹ کی جائیں،شہر خموشاں میں آنے والے شہریوں کیلئے بھی مناسب انتظامات کئے جائیں۔