رضوان نقوی: کارپوریٹ ٹیکس آفس کے 5 افسروں کے تقرر وتبادلے، ایڈیشنل کمشنر عاطف بشیر کا لیگل رینج ون سے چیف کمشنر آفس میں تبادلہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس نے گریڈ اٹھارہ اور انیس کے پانچ افسروں کے تقرر وتبادلے کردیئے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر کاشف اظہر کو آڈٹ تھری رینج ٹو کے ساتھ رینج ون کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر عاطف بشیر کا چیف لیگل زون سے چیف کمشنر آفس میں تبادلہ کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل کمشنر فیصل اصغر کا انفورسمنٹ ون رینج ون سے لیگل زون کی رینج ون میں تبادلہ کرکے رینج ٹو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر آمنہ کمال کو انفورسمنٹ ون کی رینج ٹو کے ساتھ رینج ون کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد فرخ اسلم کا انفورسمنٹ ٹو سے آڈٹ ٹو میں تبادلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کارپوریٹ ٹیکس آفس کی کمشنر انفورسمنٹ ون فضہ بتول نے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ریکوری کی مانیٹرنگ کیلئے ریکوری سیل قائم کردیا ہے۔ ریکوری سیل میں ڈپٹی کمشنر ہائدہ سجاد، ایڈمن آفیسر طارق ارشاد خان، انسپکٹرحمزہ سلیم، مبشر علی اشرف شامل ہیں۔ ریکوری سیل ہر جمعہ کو صبح گیارہ بجے کمشنر انفورسمنٹ ون کو ریکوری رپورٹ پیش کرنے کا پابند ہوگا۔
کمشنر نے تمام یونٹ افسران کو ریکوری سیل کی مکمل معاونت کی ہدایت کردی ہے۔ ریکوری سیل کو بجٹ اہداف پورے کرنے کیلئے ریکوری کے عمل کی موثر مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔