ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں کورونا کے اثرات داخلہ مہم پر پڑنے لگے

Schools Enrollment
کیپشن: Schools Enrollment
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) کورونا کے باعث 11 اضلاع کے سکولوں میں داخلہ مہم بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو لاہور طلب کر لیا۔

سرکاری سکولوں میں کورونا کے اثرات انرولمنٹ ڈرائیو 2021 پر پڑنے لگے، کورونا کے باعث 11 اضلاع میں داخلہ مہم 2021 بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، کورونا سے متاثر ہونے والے اضلاع میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ساہیوال، رحیم یار خان، سرگودھا،  بہاولنگر، خوشاب، پاکپتن، قصور، جھنگ اور وہاڑی شامل ہیں۔

مذکورہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو داخلہ مہم کے حوالے سے تربیت دی جائے گی، تربیتی سیشن کا انعقاد قائد اکیڈمی ترقی وتعلیم لاہور میں کیا جائے گا۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تربیت دینے کا مقصد داخلہ مہم کے اہداف کو حاصل کرنا ہے، تربیتی سیشن کے باوجود داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے والے اضلاع کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 180 سبجیکٹ اسپشلسٹ کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی، ترقی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،سبجیکٹ اسپشلسٹ کو سینئر سبجیکٹ اسپشلسٹ،سینئرہیڈ ماسٹر اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے عہدے پر ترقی دی گئی , ترقی پانے والے 180 اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ ای ٹرانسفر کے ذریعے ہوگی۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 56 پرائمری اساتذہ کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے، ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ کو مستقل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer