ریور راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے میں پیشرفت

ریور راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے میں پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ریور راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے میں  پیشرفت  ہوئی ہے، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) کے سٹریٹیجی پالیسی یونٹ نے منصوبے کا پی سی ٹو  تیار کر لیا ، ابتدائی پلاننگ مکمل اور  ریور راوی منصوبے کے لئے علیحدہ ایجنسی بنانے کے لئے سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کے منٹس آف میٹنگ تیار کرلئے گئے۔
 چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرِ صدارت ریور راوی فرنٹ کی سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا تھا ۔ اجلاس میں پانچ اہم فیصلےکئےگئے جن کے منٹس آف میٹنگ تیار کئے گئے ہیں،  ریور راوی پراجیکٹ کے لئے علیحدہ ایجنسی بنائی جائے گی،  شارٹ ٹرم بنیادوں پر سپروائزری کنسلٹنٹ ہائر کئے جائیں گے ۔ ضروری بنیادوں پرمنصوبےکےابتدائی کاموں کے  لئے پروفیشنل ہائرکئے جائیں گے ۔

منصوبے کی فزیکل پلاننگ اور ابتدائی کاموں کو  کرنے کی باقاعدہ اجازت دی جائے گی،  پی سی ٹو میں ابتدائی طور پر اڑھائی کروڑ  روپےکے فنڈز بھی مانگےگئےہیں ۔ کروناکےپیش نظر حالات نارمل ہونےکےبعد پی سی ٹو پی اینڈ ڈی سےمنظورکرایا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ   ایل ڈی اے کی درخواست پر لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت سیکشن چار کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے جس کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،لاہور کی تحصیل شالیمار میں سب سے زیادہ 91 ہزار 96 کنال اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ ہوا،موضع باغبانپورہ کی 920 کنال 9 مرلہ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا، موضع کوٹ خواجہ سعید کی 3928 کنال 12 مرلہ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا۔

واضح رہےوزیراعظم عمران خان نےچندماہ قبل لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریور راوی پراجیکٹ کو اہم قرار  دیتے ہوئے فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد منصوبے کی مجوزہ  اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ دوبارہ کر دیا گیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دورہ لاہور میں منصوبے پر کام تیز کرنے کا حکم دیا تھا ، ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کی ہدایات پر ایل ڈی اے فوری سیکشن چار کا نفاذ  کرایا  گیا تھا ۔
 

Shazia Bashir

Content Writer