نیشنل بزنس ایجوکیشن ایگریڈیشن کونسل کے زیراہتمام ڈینزاینڈ ڈائریکٹرز کانفرنس

نیشنل بزنس ایجوکیشن ایگریڈیشن کونسل کے زیراہتمام ڈینزاینڈ ڈائریکٹرز کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیشنل بزنس ایجوکیشن ایگریڈیشن کونسل کے زیراہتمام ڈینزاینڈ ڈائریکٹرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم کے مشیرڈاکٹرعشرت حسین نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی، کہتے ہیں کہ سیاستدان عوام کے لئے پالیسیاں نہیں بناتے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس میں ڈاکٹرطارق بنوری، ڈاکٹرفرخ اقبال، ڈاکٹرڈینیل، ڈاکٹر سید جمیل عباس رضوی اور ڈاکٹر نویدا سمیت دیگر نے شرکت کی۔  ڈاکٹرعشرت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت کےساتھ گزشتہ سات ماہ میں یہی دیکھا ہے کہ سیاستدان عوام کے لئے پالیسیاں نہیں بناتے، جبکہ مینو فیکچررز کی لابی بہت مضبوط ہے جو اپنے مفادات کے لئےکام کرتی ہے، اسی لئے زرعی شعبہ بھی متاثر ہورہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکڑ عشرت حسین کا کہنا تھا کہ نئی آنےوالی نسل کے لئے مواقع پیدا کرنے ہونگے اور اس کے لئے سوئے ہوئے ذہنوں کوجگانے کے ساتھ ساتھ کاروبارمیں درپیش مسائل کو بھی حل کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اصلاحات کے لئے کام کر رہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بنک اورعالمی بنک کی رپورٹس حتمی نہیں ہرکسی کے سوچنے کا اپنا طریقہ کارہے۔ ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ بہتری کی امید ہے ورنہ وہ حکومت کا حصہ نہ ہوتے۔

Shazia Bashir

Content Writer