ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی میں مذاکرات، جمعرات کو دوبارہ بیٹھک ہوگی

پٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی میں مذاکرات، جمعرات کو دوبارہ بیٹھک ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی سے متعلق مذاکرات کا پہلا دور خوشگوار ماحول میں ہوا، حکومتی ٹیم نے جماعت اسلامی سے تجاویز طلب کرلیں جبکہ فریقین کے درمیان جمعرات کو دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

مذاکرات میں احسن اقبال، رانا ثنا اللہ خان، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی نے لیاقت بلوچ کے ہمراہ بات چیت کی لیاقت بلوچ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لیے حکومتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جماعت اسلامی نے اپنی تجاویز حکومتی ٹیم کے حوالے کردی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے حکومت کے سامنے 6 تجاویز رکھی ہیں اور تمام معاملات حکومتی ٹیم کے سامنے رکھ دیے ہیں حکومت کو بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم لیوی سے معیشت متاثر ہو رہی ہے جماعت اسلامی کا دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا، حکومتی ٹیم کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

حکومتی ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ جماعت اسلامی کی تجاویز متعلقہ وزارتوں تک پہنچائی جائیں گی۔ حکومت کی بھی کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے، تاہم بعض اوقات حکومت کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

حکومتی ٹیم نے کہا کہ کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ ملک میں احتجاج ہو۔ پاکستان کی معیشت پہلے ہی امریکہ ایران جنگ کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے مذاکرات کا اگلا دور جمعرات کو ہوگا۔