سٹی 42: لاہور میں کمرشل گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں 48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران کمرشل گاڑیوں کی چوری کے 276 مقدمات درج ہوئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 534 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئی تھیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 80 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئی تھیں جبکہ رواں سال یہ تعداد 31 رہی۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 66 جبکہ رواں سال 32 مقدمات درج ہوئے۔
صدر ڈویژن میں گزشتہ سال کمرشل گاڑیوں کی چوری کی 118 وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں جبکہ رواں سال یہ تعداد 69 رہی۔ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال 72 جبکہ رواں سال 41 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں۔
کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 70 جبکہ رواں سال کمرشل گاڑیوں کی چوری کے 32 مقدمات درج ہوئے۔ سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 128 جبکہ رواں سال 71 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں۔
کمرشل گاڑیوں میں بس، ٹرک، مسافر وین، رکشہ اور دیگر لوڈر گاڑیاں شامل ہیں۔