ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

Audi AGکا بڑا کم بیک، 21 سال بعد A2 نئے الیکٹرک روپ میں واپس آگئی

Audi AGکا بڑا کم بیک، 21 سال بعد A2 نئے الیکٹرک روپ میں واپس آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک ) جرمن کار ساز کمپنی Audi AG نے اپنی منفرد اور غیر روایتی A2 ماڈل کو تقریباً 21 سال بعد نئے روپ میں دوبارہ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

 کمپنی کے مطابق نئی A2 e-tron مکمل طور پر الیکٹرک کمپیکٹ کار ہوگی، جسے ابتدائی طور پر یورپی صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

 A2 e-tron کی جرمنی میں ابتدائی قیمت 38,200 یورو (تقریباً 44,700 ڈالر) مقرر کی گئی ہے، جبکہ کمپنی کے مطابق گاڑی ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے پر 646 کلومیٹر تک سفر کرسکے گی۔

 نئی A2 e-tron اس ماڈل کی واپسی ہے جس کی اصل پیداوار 2005 میں بند کردی گئی تھی، پرانی A2 اپنی غیر معمولی منی وین نما ساخت اور ایلومینیم باڈی کے باعث آڈی کی دیگر لگژری گاڑیوں سے بالکل مختلف نظر آتی تھی۔

 اب کمپنی نے اسی نام کو جدید الیکٹرک ٹیکنالوجی کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  یہ نئی گاڑی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آڈی اپنی کم ہوتی آمدنی اور منافع کو بہتر بنانے کے لیے یورپی مارکیٹ میں نئے ماڈلز اور صارفین کی پسند کے مطابق گاڑیوں پر توجہ دے رہی ہے۔

 کمپنی کو امید ہے کہ یورپی صارفین کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی A2 e-tron برانڈ کی فروخت اور منافع میں بہتری لانے میں کردار ادا کرے گی۔

 یوں 2005 میں خاموشی سے رخصت ہونے والی آڈی A2 تقریباً دو دہائیوں بعد الیکٹرک طاقت کے ساتھ واپس آگئی ہے، اور اس بار کمپنی اسے یورپ کی بدلتی ہوئی کار مارکیٹ میں اپنی بحالی کی امید کے طور پر پیش کررہی ہے
 
 

Ansa Awais

Content Writer