ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے بعض کھلاڑیوں کے خلاف ڈسپلنری تحقیقات کی تصدیق کردی

کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ بیرونی ذرائع سے سامنے آنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر انحصار نہ کیا جائے بلکہ پی سی بی کی جانب سے جاری کیے جانے والے سرکاری بیانات کو ہی قابلِ اعتماد سمجھیں

پی سی بی نے بعض کھلاڑیوں کے خلاف ڈسپلنری تحقیقات کی تصدیق کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بعض کھلاڑیوں کے خلاف ڈسپلن اور طرزِ عمل سے متعلق تادیبی تحقیقات شروع کرنے کی تصدیق کردی ہیں۔

پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں بتایا کہ میڈیا رپورٹس میں سامنے آنے والے ڈسپلن اور طرزِ عمل سے متعلق معاملات کا اندرونی طور پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پی سی بی کے مطابق انکوائری کے دوران متعلقہ افراد کو اپنا مؤقف پیش کرنے اور معاملے پر مناسب غور کا مکمل موقع دیا جا رہا ہے۔

کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات کے اس مرحلے پر قیاس آرائیوں اور غیر مصدقہ دعوؤں کو قابلِ اعتبار نہ سمجھا جائے، بالخصوص مخالف یا بیرونی ذرائع سے سامنے آنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر انحصار نہ کیا جائے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فی الحال معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ حلقوں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف پی سی بی کی جانب سے جاری کیے جانے والے سرکاری بیانات کو ہی قابلِ اعتماد سمجھیں۔