ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

13 سالہ مارشل آرٹس اسٹار فاطمہ نسیم نے 10 عالمی ریکارڈ مکمل کر لیے

13 سالہ مارشل آرٹس اسٹار فاطمہ نسیم نے 10 عالمی ریکارڈ مکمل کر لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ تو ڑدیا۔

فاطمہ نے ہاتھوں میں انڈے پکڑکر ایک منٹ میں 340 پنچز لگا کرگینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ درج کرادیا۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارتی کھلاڑی دبیا جیوتی سرکار کا ایک منٹ میں331 پنچز لگانے کا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے پاکستان کی مارشل آرٹ فاطمہ کا اسٹریچنگ کیٹیگری میں بھی ریکارڈ تسلیم کرلیا۔

 

فاطمہ نے 2کرسیوں کے درمیان اسٹریچنگ کرتے ہوئے ایک منٹ 45 سیکنڈ تک بیلنس برقار رکھ کا ریکارڈ بنایا۔

فاطمہ نسیم کا یہ 10 واں ریکارڈ ہے جس کو تسلیم کیا گیا ہے، وہ  پاکستان کےلیے 10 عالمی ریکارڈ بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer