ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کو حراست میں لیکر تفتیش جاری

پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کو حراست میں لیکر تفتیش جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو حراست میں لے کر مختلف مقدمات کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ پولیس نے ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق حماد اظہر جناح ہاؤس حملے کے مرکزی مقدمے میں بھی نامزد ملزم ہیں اور وہ مجموعی طور پر 48 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ان مقدمات میں 17 مقدمات دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حماد اظہر طویل عرصے تک مقدمات کی تفتیش میں شامل نہیں ہوئے، جس کے باعث ان کی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آسکی۔ انہیں اشتہاری قرار دلوانے کے بعد مختلف مقامات پر متعدد چھاپہ مار کارروائیاں بھی کی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست حماد اظہر سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے جلد چالان مرتب کیا جائے گا اور ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔