درنایاب:لاہور میں ایم ڈی واسا کی زیر صدارت ڈرینج سسٹم سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں شہر میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈی ایم ڈی انجینئرنگ، پراجیکٹ ڈائریکٹر نیسپاک، متعلقہ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈرینج سسٹم کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ نکاسی آب کے نظام سے متعلق مسائل کے پائیدار حل کے لیے تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ایم ڈی واسا نے متعلقہ افسران کو ڈرینج سسٹم سے متعلق مسائل کے مستقل اور پائیدار حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔