ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی چوری کیخلاف لاہور پولیس کا سخت ایکشن، 12 ہزار سے زائد مقدمات درج

بجلی چوری کیخلاف لاہور پولیس کا سخت ایکشن، 12 ہزار سے زائد مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور پولیس نے بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال شہر میں مختلف کارروائیوں کے دوران بجلی چوری کے الزام میں 13 ہزار 800 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق بجلی چوری کے حوالے سے شہر کے مختلف تھانوں میں 12 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے، جبکہ مقدمات میں نامزد 46 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ بجلی چوری کے لیے استعمال ہونے والی ڈیوائسز تیار کرنے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق بجلی چوری سے متعلق زیرِ تفتیش مقدمات کو بھی تیز رفتاری سے منطقی انجام تک پہنچانے کا عمل جاری ہے۔