ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایران:110 لیٹر سے زائد پیٹرول استعمال کرنے والوں کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

 ایران:110 لیٹر سے زائد پیٹرول استعمال کرنے والوں کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران میں حکومت نے زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

 ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر سے ماہانہ 110 لیٹر پیٹرول سے زیادہ کے استعمال کے بعد فی لیٹر پیٹرول 10 ہزار تومان کا ملے گا جو پہلے 5 ہزار میں دستیاب تھا۔

 ترجمان کے مطابق 110 لیٹر تک ماہانہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔

 ایران میں 60 لیٹر پیٹرول کی قیمت 1500 تومان اور اگلے 50 لیٹر کی قیمت 3,000 تومان ہے۔ 

 واضح رہے کہ ایک تومان 10 ایرانی ریال کے برابر ہو تا ہے۔