ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اللہ ہو چوک کے قریب ٹریفک حادثہ، نامعلوم موٹر سائیکل سوار جاں بحق

اللہ ہو چوک کے قریب ٹریفک حادثہ، نامعلوم موٹر سائیکل سوار جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: میاں پلازہ، اللہ ہو چوک کے قریب سروس روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہے۔

حادثے کے بعد متوفی کا چہرہ شدید مسخ شدہ حالت میں ملا، جبکہ حادثے میں ملوث نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبد الرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فرار ہونے والی گاڑی کو فوری ٹریس کرنے کا حکم دے دیا۔ متعلقہ ٹیموں کو سیف سٹی سمیت دیگر کیمروں کی مدد سے حادثے میں ملوث گاڑی کا سراغ لگانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔